وینزویلا کے صدارتی محل کے قریب گولیاں چلائی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق وسطی کراکس میں میرافلورس محل پر نامعلوم ڈرون کی پرواز دیکھی گئی جس کے جواب میں سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کی۔ یہ واقعہ نائب ڈیلسی روڈریگوز کے بطور عبوری صدر حلف برداری کے چند ہی گھنٹے بعد پیش آیا۔
سی این این کے مطابق گولیاں چلنے کی آوازیںاینٹی ائرکرافٹ فائر کی تھیں۔امریکی جریدے بلوم برگ نے بتایاہے کہ دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
محل سے پانچ بلاکس پر رہنے والے ایک شخص کے مطابق گولی چلنے کی آوازیں آئیں لیکن اتنی زوردار نہیں تھیں جتنی ہفتے کو علی الصبح حملے میں سنی گئی تھیں جس کے نتیجے میں صدرمادورو کو معزول کر دیا گیا تھا۔ یہ صورتِ حال تقریباً ایک منٹ تک جاری رہی۔
محل کے قریبی رہائشی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ ذہن میں آنے والی پہلی بات یہ تھی کہ آیا اوپر ہوائی جہاز اڑ رہے تھے لیکن ایسا نہیں تھا۔ میں نے آسمان پر دو سرخ بتیاں دیکھیں۔ ہر کوئی اپنی کھڑکیوں سے باہر جھانک رہا تھا یہ دیکھنے کے لیے کہ آیا کوئی جہاز تھا اور یہ کہ کیا ہو رہا تھا۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روشنی پیدا کرنے والی گولیاں آسمان میں چلائی گئی ہیں۔ویڈیو میں سکیورٹی فورس کے کئی ارکان گولیاں چلنے کے بعد محل کی طرف بھاگتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos