فائل فوٹو
فائل فوٹو

کینیڈا نے 13 ممالک کے شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری کا اعلان کر دیا

اوٹاوا: کینیڈا نے 13 ممالک کیلئے ویزا فری انٹری کا اعلان کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق سیاحت کے فروغ اور بین الاقوامی تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے کینیڈا نے 13 ممالک کے شہریوں کو ویزا فری انٹری کی سہولت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

اس فیصلے کے تحت متعدد کیریبین اور لاطینی امریکی ممالک کے شہری اب مخصوص شرائط پوری کرنے کی صورت میں بغیر ویزا کینیڈا کا سفر کر سکیں گے۔

کینیڈا نے اس کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک ٹریول آتھرائزیشن (eTA) پروگرام کی سہولت بھی مزید ممالک تک بڑھا دی ہے، جس کا مقصد قلیل مدتی دوروں کے لیے داخلے کے عمل کو آسان بنانا ہے۔

نئے ویزا فری ممالک کی فہرست میں اینٹیگوا اینڈ باربوڈا، ارجنٹینا، کوسٹا ریکا، مراکش، پاناما، فلپائن، سینٹ کٹس اینڈ نیوس، سینٹ لوسیا، سینٹ ونسنٹ اینڈ دی گریناڈینز، سیشلز، تھائی لینڈ، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو اور یوراگوئے شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔