آسٹریلیا میں شدید گرمی کے باعث نیو ساؤتھ ویلز کے ساتھ وکٹوریہ کی سرحد کے قریب جنگلات میں ایک بڑی بش فائر کی وجہ سے 3آبادیوںسے انخلاء کی اپیل کی گئی ہے، جس سے چھوٹی دیہی برادریوں کو خطرہ ہے۔آگ پہلے ہی لگ بھگ1200ہیکٹر بش لینڈ کو جلا چکی ہے اور یہ والوا قصبے سے تقریباً 25 کلومیٹر مغرب میں ماؤنٹ لاسن اسٹیٹ پارک سے گزر رہی ہے۔
فائر ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ آگ کی سمت بدل کرجنوب مشرقی راستے سے جنوب کی طرف ہو گئی، جس کے بعد اس کے متوقع راستے میں نئے علاقے آ گئے۔
ایمرجینسی حکام نے بونگیل، گرانیہ اور تھولوگولونگ کے رہائشیوں کے لیے فوری طور پر انخلاء کا مشورہ دیا ہے، اور انھیں متنبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر مرے ریور روڈ کے راستے ووڈونگا شہر کی طرف نکل جائیں۔وکٹوریہ کی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی، وائس ایمرجنسی نے کہا کہ اگر آگ آگے بڑھتی رہی تو گھروں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔شہریوں سے کہا گیا ہے کہ فوری طور پر علاقے چھوڑنا سب سے محفوظ آپشن ہے، اس سے پہلے کہ حالات بہت خطرناک ہو جائیں۔حکام نے خبردارکیا ہے کہ اگر لوگ اپنے علاقوں میں قیام کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو متعلقہ ادارے ان کی مدد نہیں کر سکیں گے۔
جنوبی آسٹریلیا اس وقت شدید گرمی کی لہر کا سامناکررہاہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos