کراچی کے لیے بنگلہ دیش سے براہِ راست پروازیں شروع

کراچی: بنگلہ دیش کی قومی ایئرلائن بیمان نے کراچی کے لیے براہ راست پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے تحت پہلی پرواز 29 جنوری کو ڈھاکا سے روانہ ہوگی۔

شیڈول کے مطابق ڈھاکا اور کراچی کے درمیان ہفتہ وار دو پروازیں چلائی جائیں گی۔ ایئرلائن حکام نے بتایا کہ پہلی پرواز کے لیے سیٹس کی بکنگ کھلتے ہی تمام نشستیں چند گھنٹوں میں مکمل فروخت ہو گئیں، جو دونوں ممالک کے درمیان سفری سہولت کی بڑھتی ہوئی مانگ کو ظاہر کرتی ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان فضائی رابطے کی بحالی سے تجارتی، کاروباری اور عوامی تعلقات مضبوط ہوں گے اور عوام کے لیے سفر آسان اور کم وقت میں ممکن ہوگا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ براہ راست پروازیں دوطرفہ تعلقات میں بہتری، سیاحت اور مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع پیدا کریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔