رات بھر مظاہروں کے بعد سرکاری ایرانی ٹی وی نے بھی خاموشی توڑدی۔ اموات47،عالمی میڈیا

رات بھر مظاہروں کے بعد سرکاری ایرانی ٹی وی نے خاموشی توڑد ی۔ احتجاج کے دوران ہلاکتوں کی مختصر جمعہ کو خبر بلیٹن میں نشر کی گئی جو 2ہفتے سے جاری ا ن مظاہروں کے بارے میں پہلی سرکاری خبر تھی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ احتجاج کے دوران تشدد کے واقعات پیش آئے جن کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا، تاہم اس کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

سرکاری ٹیلی وژن نے ہلاکتوں کی اطلاع دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکہ اور اسرائیل سے وابستہ دہشت گرد ایجنٹوں نے آگ زنی کی اور تشدد کو ہوا دی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ احتجاج کے دوران شہریوں کی ذاتی گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور عوامی مقامات کو آگ لگائی گئی، جن میں میٹرو، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور بسیں شامل ہیں۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق تہران اور مشہد میں رات گئے حکومت کے خلاف سڑکوں پر مارچ کیا گیا، احتجاجی مظاہروں کے دوران اب تک ہلاک افراد کی تعداد 47 ہوگئی ہوچکی ہے جن میں کئی سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں ، تقریباً 2500افراد گرفتار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔