اسرائیل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کے تحت غزہ کے لیے مجوزہ انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس (آئی ایس ایف)میں پاکستانی فوج کی شمولیت کی سختی سے مخالفت کردی،کیوں کہ حماس اور پاکستان میں کچھ تنظیموں کے درمیان مبینہ روابط پر سنگین سیکیورٹی خدشات ہیں۔
این ڈی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے، بھارت میں اسرائیل کے سفیر ریوین آزر نے کہا کہ اسرائیل غزہ کے لیے مستقبل میں کسی بھی سیکیورٹی انتظامات میں پاکستانی فوج کی شرکت سے خوش نہیں۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ کوئی بھی سیاسی یا تعمیر نو کا عمل شروع ہونے سے پہلے حماس کو مکمل طور پر ختم کرنے کی ضرورت پر اسرائیل کا موقف بدستور برقرار ہے۔
واضح رہے کہ غزہ امن منصوبے کے تحت جنگ بندی کا دوسرامرحلہ ایک غزہ استحکا م فورس کی تعیناتی پر مشتمل ہے جس میں اسلامی ریاستوں سمیت کئی ملکوں کی فوج شامل ہونے کی تجویزہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos