ہماچل پردیش کے سرمور ضلع میں ایک دلخراش سڑک حادثے میں ایک پرائیویٹ بس کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 14 افراد موقع پر ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
رپورٹس کے مطابق بس شملہ سے کپوی جا رہی تھی کہ ہری پوردھار سے تقریباً 100 میٹر پہلے ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا اور بس تقریباً 100 میٹر گہری کھائی میں جا گری۔
حادثے کے وقت بس میں 66 مسافر سوار تھے، جن میں سے 52 شدید زخمی ہوئے اور انہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام اور پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ زخمیوں میں بعض افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ امدادی سرگرمیوں میں تعاون کریں اور زخمیوں کی فوری مدد کے لیے ہسپتال پہنچائیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos