تہران: ایران میں موجود پاکستانی شہریوں کی سہولت کے لیے پاکستانی سفارتخانے نے کرائسز مینجمنٹ یونٹ قائم کر دیا ہے۔
پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا کہ شہری اس یونٹ سے براہِ راست رابطہ کر سکتے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد حاصل کی جا سکے۔
سفارتخانے نے پانچ 24 گھنٹے فعال رابطہ نمبرز جاری کیے ہیں، اور کرائسز مینجمنٹ یونٹ کی تفصیلات سفارتخانے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی فراہم کی گئی ہیں۔
رابطہ نمبرز درج ذیل ہیں:
- فرحان علی: 00989107648298
- فیضان: 00989906824496
- کاشف علی: 00989938983309
کرائسز مینجمنٹ یونٹ کے لینڈ لائن نمبرز:
- 00982166941388
- 00982166944888
پاکستانی شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا معاونت کے لیے ان نمبرز پر رابطہ کریں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos