ترکیہ نے پاک سعودی دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش ظاہر کر دی

 ترکیہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قائم دفاعی اتحاد میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے، جس کے بعد اس ممکنہ سہ فریقی دفاعی تعاون پر عالمی سطح پر توجہ بڑھ گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے بلومبرگ کے مطابق پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب پر مشتمل یہ دفاعی اتحاد نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ اس سے آگے بھی خطے میں طاقت کے توازن کو بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس ممکنہ اتحاد کے قیام سے خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

پاکستان اور سعودی عرب نے گزشتہ برس ایک مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت کسی ایک ملک کے خلاف جارحیت کو دونوں ممالک کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔ اس شق کو نیٹو کے آرٹیکل فائیو سے مماثل قرار دیا گیا ہے، جس کے تحت رکن ممالک ایک دوسرے کے دفاع کے پابند ہوتے ہیں۔

ترکیہ پہلے ہی نیٹو کا رکن ہے، جس کی وجہ سے اس ممکنہ سہ فریقی اتحاد کی اہمیت اور بڑھ گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔