واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران کی موجودہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور اگر وہاں شہریوں کے قتل کی وارداتیں ہوں گی تو امریکا مداخلت کرے گا، تاہم اس کا مطلب ایران میں فوج اتارنا نہیں ہے۔
صدر ٹرمپ نے بیان میں کہا کہ ایرانی حکومت نے برسوں عوام کے ساتھ برا سلوک کیا، اور اب انہیں اپنے عوام کی جانب سے جواب مل رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے کچھ شہروں میں صورتحال انتہائی نازک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔ صدر ٹرمپ نے پاک بھارت تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ اقدامات سے 8 جنگیں روکی گئیں اور پاکستانی وزیراعظم کے مطابق تقریباً 10 ملین جانیں بچائی گئی تھیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos