ملک میں10 روزہ شدید سردی کی لہرکا الرٹ جاری کردیاگیاہے۔
نیشنل ہائی وے اینڈموٹروے پولیس نے کہا ہے کہ 16 سے 25 جنوری تک درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی کم رہنے، برف باری،ژالہ باری، بارش اور تیزہوائیں چلنے کے امکانات ہیں۔ حدنگاہ میں کمی،پھسلن اور سڑکوں پر برف جمنے کی صورت حال پیش آسکتی ہے۔
حکام نے کہا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر نہ کریں۔ سفرکی صورت میں گاڑی کی رفتار کم رکھیں ۔ گاڑی میں ہیٹر، لائٹس اور وائپرزدرست حالت میں رکھیں۔ دوسری گاڑیوں سے مناسب فاصلہ رکھیں اور گرم کپڑوں کا استعمال کریں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos