ماریاکورینا کی طرف سے اپنانوبیل انعام ٹرمپ کو دینے کی درخواست مسترد

 

کسی ملک کی زوال کی اس سے بڑی مثال کیا ہوگی کہ وینزویلا پر امریکہ نے قبضہ کیا اور وہاں کی اپوزیشن لیڈر اپنا نوبیل امن انعام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دینے کی درخواستیں کر رہی ہیں۔جواب میں نوبل کمیٹی نے کہا ہے کہ امن انعام نہ تو واپس لیا جا سکتا ہے، نہ کسی دوسرے کو منتقل کیا جا سکتا ہے اور نہ شیئر کیا جا سکتا ہے۔

ناروے کے نوبل انسٹی ٹیوٹ نے وینزویلا کی حزب اختلاف رہنما ماریہ کورینا ماچاڈو کی اس پیش کش کو مستردکردیاہے جس میں انہوں نے کہاتھاکہ میں 2025 کا انعام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دے سکتی ہوں۔ایک بیان میںادارے کا کہناہے کہ نوبل امن انعام کو منتقل، اشتراک یا منسوخ نہیں کیا جا سکتا۔

ادارے کے مطابق، انعام دینے کا فیصلہ حتمی اور مستقل ہے، نوبل فاؤنڈیشن کے قوانین کسی قسم کی اپیلوں کی اجازت نہیں دیتے۔ تنظیم نے یہ بھی بتایا کہ انعامات دینے والی کمیٹیاں انعام یافتہ افراد کے اعمال یا بیانات پر تبصرہ نہیں کرتیں۔

ناروے کی نوبل کمیٹی اور نارویجن نوبل انسٹی ٹیوٹ نے کہا کہ ایک بار نوبل انعام کا اعلان ہوجانے کے بعد، اسے منسوخ، شیئر یا دوسروں کو منتقل نہیں کیا جاسکتا،فیصلہ حتمی ہوتاہے اور ہمیشہ قائم رہتا ہے۔

ماریانے ایک ٹی وی انٹرویومیں کہا تھاکہ ٹرمپ کو یہ انعام پیش کرنا ،صدر نکولس مادورو کی برطرفی پر،وینزویلا کے عوام کی جانب سےاظہاررتشکرہو گا، جنہیں گذشتہ دنوں امریکہ نے حملہ کرکے اغواکرلیا تھا۔
انٹرویونگارنےماریاسے پوچھاکہ کیا آپ نے کسی موقع پر انہیں امن کا نوبل انعام دینے کی پیشکش کی۔اس پرانہوں نے جواب دیاکہ ایسانہیں ہوا۔

ماریا کو امن کانوبل انعام گذشتہ سال اکتوبر میں دیاگیاتھا۔

صدرٹرمپ، نے کئی بار نوبل انعام پانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور بعض اوقات اس کے لیے اپنی سفارتی کامیابیوں کا حوالہ بھی دیا۔ ان کاکہناتھا کہ اگر  ماچاڈوانہیں ایسی پیش کش کریں گی تو وہ انعام قبول کرنے پر فخر محسوس کریں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ وینزویلا پر حملے کے بعد امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر ماریا کورینا ماچاڈو کے پاس ملک چلانے کے لیے درکار حمایت اورعزت کا فقدان ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں یقین نہیں کہ ماریا کو وینزویلا میں لوگوں کی حمایت حاصل ہے۔میرے خیال میں ان کے لیے لیڈر بننا بہت مشکل ہو گا۔

ماچاڈو، وینزویلا کی سابق رکن قومی اسمبلی ہیں انہیں مادورو کی حکومت نے 2024 کے عام انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا تھا۔کورینانے ، ایک متبادل امیدوار کی حمایت کی جس کے بارے میں تاثرتھا کہ وہ جیت چکے ہیں، لیکن ماورو نے جیت کا دعویٰ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔