آئی سی سی نے ٹی 20 اور ون ڈے ٹیموں کی تازہ عالمی رینکنگ جاری کردی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 اور ون ڈے کرکٹ ٹیموں کی تازہ عالمی رینکنگ کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹی 20 کرکٹ میں بھارت پہلے نمبر پر ہے، اس کے بعد آسٹریلیا دوسرے اور انگلینڈ تیسرے نمبر پر ہے۔ نیوزی لینڈ چوتھی، جنوبی افریقہ پانچویں اور ویسٹ انڈیز چھٹی پوزیشن پر ہے۔ پاکستان اس فہرست میں ساتویں نمبر پر موجود ہے، جب کہ سری لنکا آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور افغانستان دسویں نمبر پر ہے۔

ون ڈے کرکٹ کی رینکنگ میں بھی بھارت پہلے نمبر پر ہے، نیوزی لینڈ دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔ پاکستان چوتھی پوزیشن پر موجود ہے، سری لنکا پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹی، افغانستان ساتویں، انگلینڈ آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر ہیں۔

یہ تازہ رینکنگ ٹیموں کی موجودہ فارم اور حالیہ میچز کے نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔