گرین لینڈ خریداری:کیا ٹرمپ کے بیان پر ڈنمارک کی وزیراعظم کو ہنسی کا دورہ پڑا؟

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اس کیپشن کے ساتھ شیئر کی جا رہی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹرمپ کو خریدنے کی پیش کش پر ڈنمارک کی وزیراعطم میٹ فریڈرکسن کو ہنسی کا دورہ پڑ گیا اور ان کے ساتھ پوری پارلیمنٹ ہنسے لگی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈنمارک کی وزیراعظم ہنسی روکنے کی ناکام کوشش کرتی ہے جبکہ دیگر اراکین پارلیمنٹ بھی ہنس رہے ہیں۔

تاہم حقیقت میں یہ ویڈیو چھ برس پرانی ہے اور اس کا ٹرمپ کے بیان یا گرین لینڈ سے کوئی تعلق نہیں۔

ویڈیو 2019 میں بنی جب ڈنمارک کی وزیراعظم پارلیمنٹ کو بتا رہی تھیں کہ ڈنمارک نے سرکس سے ہاتھی خریدے اور ایک ہاتھی کے ساتھ اونٹ کو بھی خریدنا پڑا کیونکہ دونوں دوست تھے اور ایک دوسرے کے بغیر نہیں رہ سکتے تھے۔

ڈنمارک کی حکومت نے سرکس سے چار ہاتھی خریدے تھے تاکہ انہیں ریٹائر کیا جا سکے۔ اس کے بعد سرکس میں جنگلی جانوروں پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔