پشاور: پیسکو نے خطرناک ڈیوٹی انجام دینے والے ملازمین کو اضافی الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے
تفصیلات کے مطابق پیسکو نے گرڈ اسٹاف کے لئے ماہانہ 7 ہزار روپے ڈیـنجر الاؤنس کی منظوری دیدی،ایس ایس او، فٹرز، فورمین اور ٹیکنیکل اسٹاف ڈیـنجر الاؤنس کے اہل ہونگے۔
پیسکو نے ایک مراسلے کے ذریعے آگا ہ کیا ہے کہ ڈیـنجر الاؤنس کے لئے سسٹم پر عملی کام کرنے کی شرط لازمی قرار دی گئی ہے۔
مراسلے میں کہاگیا ہے کہ ڈینجر الاؤنس کی منظوری پیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 221ویں اجلاس میں دی گئی، ایکسیئن کی جانب سے سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے بعد ڈیـنجر الاؤنس قابل ادائیگی ہوگی۔

Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos