پاکستان اور چین نے سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ڈائریکٹر اور سی پیک و امور چین کے کنوینر کے مطابق سی پیک فیز 2 سے متعلق اسٹریٹجک اور اکنامک ڈائیلاگ کا چھٹا دور بیجنگ میں منعقد ہوا۔
حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو درپیش مشکلات دور کرنے کے لیے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل قائم کی، جو سرمایہ کاری کے عمل کو آسان بنانے اور طویل المدتی منصوبوں کی تکمیل میں مدد فراہم کر رہی ہے۔
سی پیک فیز 1 کے دوران شاہراہوں، موٹرویز، قراقرم ہائی وے کی بہتری، گوادر بندرگاہ اور بجلی کے متعدد منصوبے مکمل کیے گئے، جس سے بجلی کی قلت میں کمی، صنعتی سرگرمیوں میں استحکام اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔
سی پیک فیز 2 میں اب تعمیرات سے زیادہ صنعتی ترقی، تجارت، زراعت کی جدید کاری، ٹیکنالوجی تعاون اور عوامی روابط پر توجہ دی جا رہی ہے۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل کی مدد سے خصوصی اقتصادی زونز میں مینوفیکچرنگ، ٹیکسٹائل، آئی ٹی اور دیگر قدر افزا صنعتوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
گوادر میں فیز 2 کے منصوبے بندرگاہ، صنعتی، لاجسٹکس اور شہری ترقی کے حوالے سے علاقے کو ایک اہم تجارتی مرکز بنانے میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔
اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل کی مؤثر سہولت کاری کے نتیجے میں پاکستان کے معاشی اور صنعتی عروج کے امکانات مزید روشن ہو گئے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos