سلمان علی آغانےکیرون پولارڈ کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ توڑ دیا

دمبولا: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں اگرچہ قومی ٹیم شکست سے دوچار ہوئی، لیکن کپتان سلمان علی آغا کی شاندار جارحانہ بیٹنگ نے سب کے دل جیت لیے۔

سلمان علی آغا نے صرف 12 گیندوں پر 45 رنز کی ناقابل یقین اننگز کھیلی، جس میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 375.0 رہا، جو ٹی ٹونٹی تاریخ میں کسی کپتان کی جانب سے (کم از کم 10 گیندیں کھیلنے والے، فل ممبر ٹیموں کے خلاف) سب سے زیادہ ہے۔

اس کارنامے کے ساتھ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے سابق بلے باز کیرون پولارڈ کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے 2021 میں سری لنکا کے خلاف 11 گیندوں پر 38 رنز بنا کر 345.5 کا اسٹرائیک ریٹ حاصل کیا تھا۔

سلمان علی آغا نے کوئنٹن ڈی کوک، روہت شرما اور ڈیرن سیمی جیسے بڑے کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نیا معیار قائم کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔