لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کی فروخت کے لیے باضابطہ اشتہار جاری کر دیا ہے اور اس مقصد کے لیے دلچسپی رکھنے والی پارٹیوں کو بڈز جمع کرانے کی دعوت دے دی گئی ہے۔
پی سی بی کے مطابق خواہشمند ادارے اور سرمایہ کار ملتان سلطانز ٹیم کے فرنچائز رائٹس کے حصول کے لیے بڈ کر سکتے ہیں۔ ٹیکنیکل پروپوزلز اور متعلقہ دستاویزات جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 جنوری مقرر کی گئی ہے۔
بورڈ کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل طور پر کوالیفائیڈ بڈرز کو اگلے مرحلے میں شامل کیا جائے گا، جس کے بعد مالی بڈنگ کا عمل شروع ہوگا۔
واضح رہے کہ پی سی بی نے پہلے ملتان سلطانز کو سیزن 11 کے لیے خود چلانے کا اعلان کیا تھا، تاہم پاکستان سپر لیگ میں دیگر دو فرنچائزز کی ریکارڈ فروخت اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کے پیش نظر ملتان سلطانز کی آکشن کے ذریعے فروخت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق ملتان سلطانز کو بھی اوپن آکشن کے ذریعے فروخت کیا جائے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos