برطانیہ کا قطر میں امریکی فوجی اڈے سے عملہ واپس بلانے کا فیصلہ

برطانیہ نے قطر میں قائم امریکی فوجی اڈے سے اپنے عملے کو واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ برطانوی ذرائع کے مطابق یہ اقدام سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا جا رہا ہے۔ لندن میں حکام کا کہنا ہے کہ برطانیہ اپنے اہلکاروں کی سلامتی کو اولین ترجیح دیتا ہے، تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کتنے اہلکاروں کو واپس بلایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب خطے میں کشیدگی میں اضافے کے خدشات بھی سامنے آ رہے ہیں۔ ایک سینئر ایرانی اہلکار نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے ایران کے خلاف کسی قسم کی فوجی کارروائی کی تو مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوجی اڈے نشانہ بن سکتے ہیں۔ ایرانی اہلکار کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ترکیہ سمیت کئی علاقائی ممالک کو اس حوالے سے پیغام دے دیا گیا ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ امریکی حملے کی صورت میں ان ممالک میں قائم امریکی فوجی تنصیبات بھی خطرے میں ہوں گی، جس سے خطے کی مجموعی صورتحال مزید کشیدہ ہونے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔