بگ بیش لیگ،زمان خان کی شاندار بولنگ نے یقینی شکست کو فتح میں بدل ڈالا

بگ بیش لیگ میں پاکستانی فاسٹ بولر زمان خان نے آخری اوور میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو سنسنی خیز فتح دلوا دی۔ میچ اوول میں کھیلا گیا جہاں برسبین ہیٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 160 رنز اسکور کیے۔

ہدف کے تعاقب میں ہوبارٹ ہریکینز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 157 رنز ہی بنا سکی۔ میچ کا فیصلہ آخری اوور میں ہوا جہاں ہوبارٹ کو جیت کے لیے 6 رنز درکار تھے، تاہم زمان خان نے دباؤ میں بہترین بولنگ کرتے ہوئے صرف 2 رنز دیے۔

زمان خان کی شاندار کارکردگی کے باعث برسبین ہیٹ نے ہوبارٹ ہریکینز کو 3 رنز سے شکست دے کر میچ اپنے نام کر لیا۔ ان کی آخری اوور کی بولنگ کو میچ کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔