میلبرن رینیگیڈز کے کپتان اور کوچ نے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سے معافی مانگ لی ہے۔ یہ معافی اس وقت دی گئی جب ٹیم مینجمنٹ نے انہیں سست بیٹنگ کے باعث ریٹائرڈ آؤٹ کرنے کے بعد میدان سے واپس بلایا تھا۔
کپتان وِل سدرلینڈ نے کہا کہ میچ انتہائی سنسنی خیز مراحل میں تھا اور اپنے فیصلے پر شرمندہ ہیں۔ انہوں نے محمد رضوان کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک قابل کھلاڑی ہیں اور مداح انہیں بہت پسند کرتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق محمد رضوان نے مینجمنٹ کے اس فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد ٹیم نے اس معاملے میں وضاحت اور معذرت پیش کی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos