چار امریکی خلانورد جو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے ایک مہینہ پہلے روانہ ہوئے تھے، کیلیفورنیا کے ساحل کے قریب پانی میں اتر آئے ہیں۔
کریو 11 کو انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر ایک اور مہینہ قیام کرنا تھا۔ وہ پچھلے اگست میں ساڈھے چھ مہینے کے معیاری قیام کے لیے پہنچے تھے۔لیکن پچھلی جمعرات، ناسا نے یہ منصوبہ اچانک منسوخ کر دیا اور چار گھنٹے بعد ایجنسی نے کہا کہ ایک کریو رکن کو طبی مسئلہ درپیش ہے۔
جلد ہی یہ واضح ہو گیا کہ مسئلہ اتنا سنگین ہے کہ ناسا کو اس کریو ممبرکو بچا کر جلد واپس لانا ہوگا۔انہوں نے پرائیویسی کی وجوہات کی بنا پر بیماری کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔ لیکن ناسا ایک وقت میں صرف ایک شخص کو واپس نہیں لا سکتی۔حفاظت کے لیے، عملے کا کم از کم دو افراد کے گروپ میں سفر کرنا ضروری ہےاور ناسا کو کریو 11 کے تمام اراکین کو اسی کیپسول میں واپس لانا تھا جس کا استعمال انہوں نے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن تک سفر کے لیے کیا تھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos