وینزویلا کی اپوزیشن لیڈرماریاماچاڈونے اپنانوبل انعام ٹرمپ کوپیش کردیا

 

وینزویلا کی حزب اختلاف کی رہنما ماریا کورینا ماچاڈو نے بتایا ہے کہ انہوں نے وائٹ ہاؤس کی ایک نجی میٹنگ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے نوبل امن انعام کا تمغہ پیش کیا، لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ آیاصدرنے اسے قبول کیا۔ ماچاڈو نے صحافیوں کو بتایاکہ میں نے صدر کو نوبل نعام کا تمغہ پیش کیا۔ یہ ہماری آزادی کے ساتھ ان کی منفرد وابستگی کا اعتراف ہے۔

ادھروائٹ ہاؤس کی میٹنگ سے پہلے، نوبل پیس سینٹر نے ایکس پر پوسٹ میں کہا تھا کہ نوبل تمغہ مالکان کو بدل سکتا ہے، لیکن کوئی اورانعام یافتہ کا خطاب نہیں پا سکتا۔6.6 سینٹی میٹر (2اعشاریہ 5 انچ) ٹرافی کسی کو دی جا سکتی ہے یا بیچی بھی جا سکتی ہے تاہم انعام خود قابل منتقلی نہیں۔

ماریاماچاڈو نے ٹرمپ سے ملاقات کے بعد کہا کہ آج وینزویلا کے لیے ایک تاریخی دن ہے۔ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق، وائٹ ہاؤس سے نکلنے کے بعد، ماچاڈو نے باہر جمع حامیوں سے بات کی، اور انہیں ہسپانوی زبان میں بتایاکہ ہم صدر ٹرمپ پر اعتماد کر سکتے ہیں۔

ماچاڈو نے دورہ واشنگٹن میں امریکی سینیٹرز سے ملاقات کے لیے کانگریس کا بھی دورہ کیا، جہاںحامیوں نےماریا، صدرکے نعرے لگائے اور وینزویلا کے جھنڈے لہرا دیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔