گلشن سوکر فٹبال چیمپن شپ سیمی فائنل کی مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسر سینٹرل حاجرہ نواب ، بلوچ محمڈن ملیر کے کھلاڑیوں کے ہمراہ ، کفایت اللہ ، سلیم پٹنی اور دیگر بھی موجود ہیں
گلشن سوکر فٹبال چیمپن شپ سیمی فائنل کی مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسر سینٹرل حاجرہ نواب ، بلوچ محمڈن ملیر کے کھلاڑیوں کے ہمراہ ، کفایت اللہ ، سلیم پٹنی اور دیگر بھی موجود ہیں

گلشن سوکرز چیمپئین شپ : بلوچ محمڈن ملیرفائنل میں پہنچ گئی

کراچی: گلشن سوکرز چیمپئین شپ 2025-26 کا تیسرا ایڈیشن جو کہ سکسٹین اسٹار ایف سی سینٹرل کے سبزہ زار پراپنے کامیاب ترین اختتام کی جانب گامزن ہے۔ آج کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں پچھلے سال کی رنر اپ ٹیم بلوچ محمڈن ملیر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئےڈسٹرکٹ ساؤتھ کی ابھرتی ہوئی نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم جافا ایف سی کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ جہاں اتوار کو اس کا سامنا ڈیفینڈنگ چیمپئین کراچی یونائیٹڈ سے ہو گا۔ بلوچ محمڈن کی جانب سے انٹرنیشنل زید عمر نے پینتالیس ویں منٹ گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی۔ جبکہ 72 ویں منٹ میں طلحہ نے گول کر کے اپنی برتری کو مستحکم کر دیا۔

2 گول کے خسارے میں جانے کے بعد جافا ایف سی نے کھیل میں تیزی لاتے ہوئے مخالف ٹیم کو دباؤ میں رکھا۔جس کے نتیجے میں پچاسی ویں منٹ میں بلوچ محمڈن کے ایک کھلاڑی کے فاول کے بدلے میں ریفری عدنان خان نے جافا ایف سی کو پینلٹی کک ایوارڈ کی۔ جس پر یاسر نے گول کر کے میچ کو سنسنی خیز مقابلے میں تبدیل کر دیا۔ مگر بلوچ محمڈن کے دفاعی کھلاڑیوں نے جافا ایف سی کو مزید گول کرنے کے مواقع فراہم کرنے سے باز رکھا۔

میچ کو شائقین کی ایک کثیر تعداد نے دیکھا۔اور کھلاڑیوں کے اچھے کھیل پر داد تحسین دی۔ میچ کی مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی اسپورٹس آفیسر حاجرہ نواب  تھیں۔ جن کا وقفے میں کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا۔ اپنے تعارفی کلمات میں انہوں نے گلشن سوکرز چیمپئین شپ کے تیسرے ایڈیشن کے انعقاد کو سراہا۔

گلشن سوکر فٹبال چیمپئن شپ سیمی فائنل ڈی ایف اے سینٹرل کے صدر کفایت اللہ ، مہمان خصوصی حاجرہ نواب ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر سینٹرل کو گل دستہ پیش کر رہے ہیں۔ سلیم پٹنی، محمد خلد، تسنیم احمد اور دیگر بھی موجود ہیں
گلشن سوکر فٹبال چیمپئن شپ سیمی فائنل ڈی ایف اے سینٹرل کے صدر کفایت اللہ ، مہمان خصوصی حاجرہ نواب ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر سینٹرل کو گل دستہ پیش کر رہے ہیں۔ سلیم پٹنی، محمد خلد، تسنیم احمد اور دیگر بھی موجود ہیں۔

اس سے قبل کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میں کراچی یونائیٹڈ ایف سی ساؤتھ اور اسمعئیل میموریل ایف سی ملیر کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر ریا۔میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے پینلٹی ککس کا سہارا لیا گیا۔ جس میں کراچی یونائیٹڈ نے چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

فائنل میچ اتوار کو تین بجے کھیلا جائے گا ۔ان میچز کو نیشنل ریفری حبیب اللہ عدنان خان نے اپنے معاونین صابر بلوچ۔وسیم بلوچ۔سید کلیم کے ہمراہ سپروائیز کیا۔جبکہ میچ کمشنر کے فرائض عبد الکریم نے انجام دیے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔