فائل فوٹو
فائل فوٹو

100 سالہ تاریخ میں پہلی بارفیفا نے اپنا کھیل ڈیجیٹل دنیا کے حوالے کر دیا

100 سالہ تاریخ میں پہلی بار فیفا نے اپنا کھیل ویڈیو مواد کے لیے  ڈیجیٹل دنیا کے حوالے کر دیا ہے۔

فیفا اور ٹک ٹاک کے درمیان ہونے والا یہ معاہدہ فٹبال کی تاریخ میں ایک اہم موڑ ہے۔

یہ پہلی بار ہے کہ فیفا نے کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو فیفا ورلڈ کپ کے لیے“Preferred Platform”
کا درجہ دیا ہےاور یہی بات اسے تاریخی بناتی ہے۔

اس معاہدے کے تحت ورلڈ کپ 2026 کے دوران ٹک ٹاک پر آفیشل ڈیجیٹل ہب ہوگا،جہاں منتخب ہائی لائٹس،پردے کے پیچھے کے مناظر اور آفیشل فیفا مواد پیش کیا جائے گا۔

یہ معاہدہ اس لیے بھی تاریخی ہے کیونکہ اب سوشل میڈیاصرف تشہیر کا ذریعہ نہیں رہا،بلکہ اسے مواد اور بیانیے میں مرکزی کردار دیا جا رہا ہے۔

یہ فیصلہ اس حقیقت کا اعتراف ہےکہ ناظرین، خاص طور پر نئی نسل،اب مکمل میچ سے زیادہ مختصر اور فوری مواد کو ترجیح دیتی ہے۔

فیفا اور ٹک ٹاک کے درمیان  معاہدے کے مطابق ٹک ٹاک کریئیٹرز کو 48 ٹیموں پر مشتمل ورلڈ کپ کے دوران خصوصی رسائی دی جائے گی۔

یہ ٹورنامنٹ 11 جون سے 19 جولائی تک منعقد ہوگا اور اس کی میزبانی امریکا، میکسیکو اور کینیڈا مشترکہ طور پر کریں گے۔میچز 16 شہروں میں کھیلے جائیں گے جن میں 11 امریکی، تین میکسیکن اور دو کینیڈین شہر شامل ہیں۔

فیفا کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے براڈکاسٹ رائٹس رکھنے والے ادارے ٹک ٹاک ایپ پر ایک مخصوص ہب کے ذریعے 104 میچز کے منتخب حصے لائیو اسٹریم کر سکیں گے۔

اس کے علاوہ مختلف کریئیٹرز کو فیفا کے تاریخی آرکائیول فوٹیج کو استعمال کرنے اور اس پر نیا مواد تیار کرنے کا موقع بھی دیا جائے گا۔

یہ معاہدہ اس بات کی علامت ہے کہ فٹبال اب صرف اسٹیڈیم یا ٹی وی تک محدود نہیں،بلکہ ڈیجیٹل دنیا کا حصہ بھی بن چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔