گل پلازہ میں آتشزدگی ، دس بارہ خاندانوں کے لوگ لاپتہ ہیں ، ریسکیو اہلکار

کراچی:کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ میں لگنے والی تیسرے درجے کی آگ 17 گھنٹے بعد بھی بجھائی نہ جاسکی۔ آگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔

اس حوالے سےسماجی تنظیم چھیپا کے ریسکیو اہلکار نے امت ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  گل پلازہ میں شاپنگ کیلیے آئے دس بارہ فیملیز کے لوگ آگ لگنے کے وقت اندر موجود تھے جو لاپتہ ہیں ،ان کے لواحقین نے بتایا کہ رات بارہ بجے تک ان سے  فون پررابطہ تھا اس کے بعد رابطہ منقطع ہو گیا، اب کچھ پتہ نہیں کہ وہ زندہ ہیں یا نہیں۔

ریسکیو اہلکار نے  بتایا کہ ابھی تک کسی اہلکار اندر جانے اجازت نہیں ملی کیونکہ آگ کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ اندر جانا ممکن نہیں ، عمارت دو حصے گر چکے ہیں، آگ پر قابو پانے کے بعد ہین جانی  و مالی نقصان   کاپتہ چل سکے گا۔

ریسکیو اہلکار نے  بتایا کہ اآگ رات 9 بج کر 26منٹ پر پر لگی،افوسناک واقعے میں اب تک 6افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں ایک فائر فائٹر بھی شامل ہے جبکہ 22افراد زخمی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔