وسطی اور جنوبی چلی کے جنگلات میں آگ نے کم از کم 18 افراد کو ہلاک کر دیا، ہزاروں ایکڑ جنگل جھلس گیا اور 300 گھر تباہ ہو گئے، حکام نے بتایا کہ جنوبی امریکی ملک گرمی کی لہر کی لپیٹ میں آ رہا ہے۔
چلی کے صدر گیبریل بورک نے ملک کے مرکزی بایوبیو خطے اور دارالحکومت سینٹیاگو سے تقریباً 500 کلومیٹر (300 میل) جنوب میں واقع نابل ریجن کو آفت زدہ قراردے دیاہے۔
جنگلات کی قومی ایجنسی کے مطابق، ہنگامی حالات کا نفاذ دو درجن سے زیادہ مقامات میں جنگل کی آگ پر قابو پانے کے لیے فوج کوحرکت میں لانے کے لیے ہے جو اب تک 8ہزار500 ہیکٹر (21 ہزارایکڑ) میں بھڑک چکی ہے۔
بایوبیو کے علاقے میں سخت متاثرہ شہر Concepción سے ایک پریس کانفرنس میں، صدر بورک نے متاثرین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور خبردار کیا کہ اموات اور املاک تباہ ہونے کی شرح میں اضافہ متوقع ہے۔انہوں نے اندازہ لگایا کہ صرف بایوبیو کے علاقے میں متاثرہ گھروں کی کل تعداد یقینی طور پر ایک ہزار سے زیادہ ہے۔ پہلے ہی پہاڑیوں کو تباہ کرنے والی آگ نے50 ہزارافراد کو نقل مکانی پر مجبور کر دیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos