پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کی تیاریاں روک دیں

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے پاکستان ٹیم کی تمام تیاریاں عارضی طور پر روک دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ کو آئندہ کے لائحہ عمل سے بعد میں آگاہ کیا جائے گا اور ٹیم مینجمنٹ سے ورلڈ کپ میں عدم شرکت کے متوازی منصوبے (پلین بی) کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان نے بنگلا دیش کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت نہ جانے کے فیصلے پر مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے بنگلا دیش کے سکیورٹی خدشات کو معقول اور درست قرار دیا ہے، اور اگر یہ مسئلہ حل نہ ہوا تو پاکستان کے ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔