انڈر 19 ورلڈکپ:پاکستان کااسکاٹ لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ

ہرارے: انڈر 19 ورلڈکپ کے بارہویں میچ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

میچ میں پاکستان کے کپتان فرحان یوسف نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

 

اسکاٹش کپتان تھامس نائٹ نے کہا کہ وہ بھی ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے لیکن ابتدائی ایک گھنٹہ صبر سے گزارنے کے بعد رنز بنانے کا امکان ہے۔

 

پاکستان ٹیم میں آج دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، محمد شایان اور عمر زیب کی جگہ علی حسن بلوچ اور محمد صیام کو شامل کیا گیا ہے۔

 

اسی دن دیگر میچز میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جبکہ تنزانیہ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔