بگ بیش میچ کے دوران پرتھ اسٹیڈیم کے باہر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ یہ واقعہ سڈنی سکسرز اور پرتھ اسکورچرز کے درمیان مقابلے کے 15 ویں اوور میں پیش آیا، جب میدان میں کرکٹرز جیسے بابراعظم اور اسٹیون اسمتھ موجود تھے۔
اچانک آگ کے پھوٹنے سے اٹھنے والا دھواں اتنا گھنا تھا کہ وہ گراؤنڈ میں بھی محسوس کیا گیا۔ فائر الارم بجنے کے بعد تماشائی گھبرا گئے، تاہم میچ بدستور جاری رہا۔
اسٹیڈیم کے عملے اور سیکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچے اور جلد ہی آگ پر قابو پا لیا۔ کسی شخص کو نقصان نہیں پہنچا۔ آگ لگنے کی مختلف وجوہات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos