فائل فوٹو
فائل فوٹو

8 طیارے گرائے گئے، ٹرمپ نے مودی کی مزید تذلیل کرڈالی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ترمپ نے کہا ہے کہ  پاکستان اور بھارت کی جنگ میں 8 طیارے مار گرائے گئے۔

ٹرمپ نے  کہا کہ میں نے پاکستان اور بھارت سمیت 8 جنگیں رکوائیں ، پاکستانی وزیراعظم نے بھی کہا کہ میں نے جنگ رکوا کر لاکھوں لوگوں کی جانیں بچائیں۔ 

دوسری جانب  ڈونلڈ ٹرمپ نے  کہا ہےکہ اگر ایرانی حکومت نے مجھے قتل کیا تو ان کے ملک کو تباہ کردیا جائے گا۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو کے دوران جب ٹرمپ  سے ایران سے ملنے والی دھمکیوں سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں وہ ایسا کچھ نہیں کرینگے تاہم میں نے اس حوالے سے ایک نوٹیفکیشن پہلے ہی تیار کر رکھا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران کی جانب سے مجھے قتل کیا گیا تو امریکا ایران کو مکمل طور پر تباہ کردے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔