امیدہے ایران کے خلاف کارروائی کی ضرورت نہیں رہی،ٹرمپ۔حماس کو الٹی میٹم

 

ٹرمپ نے کہا ہے کہ امید ہے ایران میں امریکی فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں پڑے گی تاہم انہوں نے اس امکان کو مستردنہیں کیا۔ ڈیووس فورم کے دوران ،امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ان کا کہناتھاکہ انہیں جوہری پروگرام دوبارہ شروع کرنے کی کوششوں کو روکنا پڑے گا۔

امریکی صدرنے غزہ میں حماس کو ہتھیارچھوڑنے کا الٹی میٹم دے دیا۔ڈیووس میں تقریرکے دوران صدرٹرمپ نے کہا کہ اگر حماس جلد ہی غیر مسلح نہ ہوئی تواسے اڑا دیا جائے گا۔

ٹرمپ نے زور دے کر کہاکہ مشرق وسطیٰ میں حماس جیسے کچھ چھوٹے معاملات کے علاہ خطے میں امن ہے۔ اور حماس نے اپنے ہتھیار چھوڑنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔وہ اپنے ہاتھ میں ہتھیار لے کر پیدا ہوئے تھے، اس لیے ایسا کرنا آسان نہیں لیکن اس پر انہوں نے اتفاق کیا ہے کہ وہ ایسا کریں گے۔ اگلے دو تین دنوں میں، یقینی طور پر اگلے تین ہفتوں میں جان جائیں گے کہ، آیا وہ ایسا کرتے ہیں یا نہیں۔امریکی صدرکا کہناتھاکہ اگر وہ ایسا نہیں کرتے ، تو وہ بہت جلد اڑا دیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔