آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلادیشی ٹیم کے بھارت نہ جانے کے معاملے کے پیش نظر بنگلادیش کے اسپورٹس ایڈوائزر ڈاکٹر آصف نذرل نے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو آج اہم میٹنگ کے لیے بلایا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ملاقات میں مشیر کھیل کھلاڑیوں کو موجودہ صورتحال سے آگاہ کریں گے۔ میٹنگ سہہ پہر میں ہوگی، جس میں کھلاڑیوں کی رائے بھی لی جائے گی اور حکومت اپنی پوزیشن واضح کرے گی کہ ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے کیا اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ کھلاڑی ورلڈ کپ تنازعے کو باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنے کے حق میں ہیں، جبکہ میٹنگ میں بحران کے ممکنہ حل پر بھی بات ہوگی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos