ڈبل وکٹ کرکٹ میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

 ڈبل وکٹ کرکٹ میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی، میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے کھیل کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملائے۔

سعودی عرب میں کھیلے گئے فیسٹول ڈبل وکٹ میچ میں پاکستان کی نمائندگی شعیب ملک اور عمران نذیر نے کی، جنہوں نے عرفان پٹھان اور اسٹورٹ بنی پر مشتمل بھارتی ٹیم کو 5 رنز سے شکست دی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 4 اوورز میں 56 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم بھرپور کوشش کے باوجود 51 رنز ہی بنا سکی۔

میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان مصافحہ ہوا جبکہ شعیب ملک اور عرفان پٹھان ایک دوسرے سے گلے بھی ملے، جس سے کھیل کی مثبت روح نمایاں ہوئی۔

واضح رہے کہ پاکستان اس سے قبل ایونٹ میں سری لنکا اور متحدہ عرب امارات کو بھی شکست دے چکا ہے۔ مسلسل تین کامیابیوں کے ساتھ پاکستان نے ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔