فیفا کے صدر جیانی انفنٹینو نے جلد پاکستان کے دورے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی پاکستان آنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔
انفنٹینو نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نئے صدر کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فٹبال ایک عظیم ملک ہے اور نئی قیادت زبردست اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ پاکستان ایشیا کی مضبوط فٹبال ٹیم بنے اور اس مقصد کے لیے وہ بھرپور کام کر رہے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos