تہران: ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے چیف کمانڈر جنرل محمد پاکپور نے امریکا اور اسرائیل کو کسی بھی ممکنہ مہم جوئی سے باز رہنے کی سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی افواج مکمل طور پر الرٹ ہیں اور سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے حکم پر فوری کارروائی کے لیے تیار ہیں۔
جنرل محمد پاکپور نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں اور کسی بھی خطرے کی صورت میں فوری اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے دشمنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ بارہ روزہ جنگ کے تجربات سے سبق سیکھا جائے تاکہ مستقبل میں مزید سنگین نتائج سے بچا جا سکے۔
پاکپور نے دعویٰ کیا کہ ایران کا دفاعی نظام اور قومی سلامتی پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہو گئی ہے اور اگر ملک پر کوئی حملہ کیا گیا تو اس کا جواب انتہائی سخت اور تباہ کن ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں بھرپور دفاع اس کی پالیسی کا حصہ ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos