فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

ٹرمپ کی نئی تصاویر میں ہاتھ پر چوٹ کا نشان ، معاملہ کیا ہے؟

واشنگٹن:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھ پر تازہ چوٹ کی تصاویر  نے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا، امریکی صدر نے اپنی صحت کے حوالے سے نئی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بس میز پر ہاتھ لگ جانے کی وجہ سے چوٹ آئی۔

ٹرمپ کو گذشتہ سال وائٹ ہاؤس واپسی کے بعد سے دائیں ہاتھ پر بارہا چوٹوں کے ساتھ دیکھا گیا ہے جو وہ اکثر پٹی اور میک اپ سے چھپاتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ اس کی وجہ بار بار مصافحہ کرنا اور اسپرین ہے جو وہ اپنے دل کی صحت کے لیے لیتے ہیں۔ اس وجہ سے خراشیں آ سکتی ہیں۔

تاہم سوئٹزرلینڈ کے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کی تصاویر میں جمعرات کو اسی جگہ لیکن اس بار ٹرمپ کے بائیں ہاتھ پر گہرے زخم کا نشان نظر آیا۔

عالمی اقدام "بورڈ آف پیس” کی افتتاحی تقریب میں لی گئی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئیں۔

صدارتی طیارہ ایئر فورس ون میں صحافیوں نے جب چوٹ کے بارے میں پوچھا تو ٹرمپ نے مزید کہا: "مجھے میز سے چوٹ لگ گئی۔ میں کہوں گا، اگر آپ کو اپنا دل عزیز ہے تو اسپرین لیں لیکن اگر آپ تھوڑا سی خراش نہیں چاہتے تو نہ لیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔