برطانوی فضائیہ نے قطر میں چار ٹائفون لڑاکا طیارے تعینات کر دیے

ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں برطانیہ نے بھی خطے میں سکیورٹی اقدامات سخت کر دیے ہیں۔ برطانوی فضائیہ نے قطر میں چار ٹائفون لڑاکا طیارے تعینات کر دیے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ یہ تعیناتی مکمل طور پر دفاعی نوعیت کی ہے اور خطے کی صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ اس اقدام کا مقصد ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر اتحادی مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ امریکا احتیاطی طور پر اپنی فورسز ایران کے قریب تعینات کر رہا ہے اور متعدد طیارے خطے کی جانب روانہ ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں صورتحال کا جائزہ لے کر آگے کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ اس سے قبل یہ بھی واضح کر چکے ہیں کہ امریکا ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائی کا ارادہ نہیں رکھتا، تاہم اگر ایران نے اپنا جوہری پروگرام دوبارہ شروع کیا تو امریکا مناسب جواب دے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔