سویڈن نے افغان مہاجرین کو ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم جاری کر دیا

سویڈن نے افغان مہاجرین کو ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم جاری کر دیا ہے۔ سویڈن کے حکام نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افغان مہاجرین یورپ میں سیکیورٹی رسک ہیں اور انہیں ہر قیمت پر ملک بدر کیا جائے گا۔

سویڈن نے یورپی یونین سے افغان مہاجرین کے لیے مشترکہ دستاویزی نظام کے قیام کا بھی مطالبہ کیا ہے تاکہ مہاجرین کی نگرانی اور شناخت آسان ہو سکے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سویڈن کے وزیر نے افغان مہاجرین کو چارٹر فلائٹس کے ذریعے ملک بدر کرنے کی تجویز دی ہے، اور کہا ہے کہ یورپ میں کچھ افغان مہاجرین منظم جرائم اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔

سویڈن کی جانب سے یہ سخت اقدام یورپ میں سیکیورٹی کے خطرات اور جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔