ایران نے امریکا اور اسرائیل کو سخت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی جارحیت کو مکمل جنگ تصور کیا جائے گا اور اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
ایرانی حکام نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ممکنہ حملے کے خدشات پر ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی نوعیت کا حملہ، چاہے وہ محدود یا سرجیکل ہی کیوں نہ ہو، شدید ردعمل کا باعث بنے گا۔
ایرانی حکام کے مطابق خطے میں امریکی فوجی نقل و حرکت کے باعث ایران ہائی الرٹ پر ہے اور بدترین صورتحال سے نمٹنے کے لیے مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کسی بھی جارحیت کو برداشت نہیں کرے گا اور دفاعِ وطن کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان دیا تھا کہ بڑی امریکی فورس ایران کی جانب پیش قدمی کر رہی ہے اور متعدد جنگی جہاز ایران کے قریب تعینات کیے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق یہ اقدامات احتیاطی تدابیر کے طور پر کیے جا رہے ہیں، جبکہ آئندہ صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos