کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچنے کے بعد پاکستان میں فی تولہ قیمت کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا۔
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی قیمت میں 10ہزار900روپے فی تولہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
24قیراط فی تولہ سونا5لاکھ 32ہزار62روپے کا ہو گیاجبکہ 10گرام سونا9345روپے مہنگا ہونے پر قیمت 4لاکھ 56ہزار157روپے ہو گئی ۔
دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا109ڈالر ااضافے سے 5097ڈالر کا ہو گیا۔
فی تولہ چاندی کی قیمت یکدم 537 روپے کے اضافے سے 11ہزار 428روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی، فی دس گرام چاندی کی قیمت 537روپے کے اضافے سے 9ہزار 797روپے کی سطح پر آگئی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos