بیوی کو گھورنے پر سزامرد گھوڑوں والے کھوپے پہن لیں،سینیٹر پلوشہ خان کا مشورہ

اسلام آباد: بیوی کو گھورنے پر سزا سے متعلق سوال پر سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ مرد چاہیں تو کالی عینکیں یا گھوڑوں کے سائیڈ پر لگنے والے کھوپے پہن لیں تاکہ نظر نہ پڑے۔

اُمت رپورٹر کے سوال کے جواب میں سینیٹر پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ گھورنا ویسے بھی ایک نامناسب عمل ہے اور یہ پوچھا جانا چاہیے کہ یہ قانون کس نے بنایا ہے۔ ان کے مطابق بل تو بن سکتا ہے، لیکن اصل سوال اس پر عملدرآمد کا ہے کہ یہ کیسے ممکن ہوگا۔

 

سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ یہ کوئی بہت بڑا مسئلہ نہیں ہے، ملک کو اس وقت کہیں زیادہ سنگین مسائل کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرد پارلیمنٹیرینز کو بھی چاہیے کہ وہ مردوں کے حق میں کوئی ایسا بل لے کر آئیں کہ اگر خواتین انہیں ہراساں کریں یا گھوریں تو انہیں بھی تحفظ حاصل ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون سازی کے ساتھ ساتھ معاشرتی رویوں کو بھی بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ غیر ضروری تنازعات سے بچا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔