کراچی : گل پلازہ میں ریسکیو آپریشن کے دوران ملبے سے ملنے والی قیمتی اشیا اور نقد رقم کے حوالے سے شکایات کے بعدڈائریکٹر کے ایم سی نےواضح کیا ہے کہ ایک دکان سے کچھ باکسز میں 50تولےسونا، چاندی،نقدی اور دیگر قیمتی سامان شفاف طریقے سے اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا ۔
امت ڈیجیٹل کے نمائندے اختر نواز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر کے ایم سی نے کہاکہ مالکان نے تمام چیزیں چیک کرنے کے بعد کہا کہ ہماری چیزین ہمیں مل گئی ہیں اور وہ اپنا سامان ایک گاڑی میں ڈال کر لے گئے اور ہمارا شکریہ بھی اد کیا۔
انھوں نے کہاکہ ہمارا میڈیا میں بھارتی میڈیا کی طرز پر منفی خبریں خبریں پیش کر رہا ہے،میڈیا کو مثبت کردار کرنا چاہئے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos