فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

پشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک، 10 اہلکار زخمی

کوئٹہ: ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ نے کہا ہے کہ پشین میں کل سی ٹی ڈی نے کارروائی کی جس میں 6 دہشتگرد مارے گئے اور سی ٹی ڈی کے 10 لوگ معمولی زخمی ہوئے۔

وزیراعلیٰ کے سیاسی اور میڈیا امور کے معاون شاہد رند اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ نے پریس کانفرنس کی۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ پشین میں کارروائی کے دوران راکٹ لانچرز، کلاشنکوف، ہینڈ گرینیڈ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ مجموعی طور پر آپریشن بہت اچھا رہا، مزید ملوث افراد کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

اعتزاز گورایہ نے کہا کہ ہم نے پہلے کہا تھا کہ چیزیں بہت بہتر ہوتی نظر آئیں گی تو ایسا ہو رہا ہے۔

اعتزاز گورایہ نے کہا کہ پشین میں جہاں کارروائی کی گئی وہاں فتنہ الخوارج کے لوگوں کا آنا جانا تھا، ہم نے کارروائی سے پہلے وہاں سرنڈر کرنے کا پیغام پہنچایا اور سرنڈر نہ کرنے پر مقابلہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے سرنڈر نہیں کیا تو کارروائی کی گئی، ہم نے ثالثین بھی بھیجے، ہمیں لوگوں کو مارنے کا کوئی شوق نہیں ہے۔

اس موقع پر شاہد رند نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی دہشتگردوں اور سہولت کاروں کے لیے تنبیہ ہے ان کے خلاف کارروائی ہوگی، سیاسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔