فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس کا نفاذ درست قرار دیدیا

اسلام ٓآباد: پاکستان کی وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس کیس کا نفاذ درست قرار دیتے ہوئے فیصلہ سنایا ہے کہ پارلیمان کو آمدن پر ٹیکس عائد کرنے کا آئینی اختیار حاصل ہے۔

منگل کے روز وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے سپر ٹیکس کے خلاف درخواستوں پر مختصر فیصلہ سنایا۔

عدالت نے سپر ٹیکس کیس کے قابلِ سماعت ہونے کے خلاف دائر تمام اعتراضات مسترد کرتے ہوئے سپر ٹیکس سے متعلق اہم قانونی نکات طے کر دیے۔

وفاقی آئینی عدالت کے فیصلے کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن بی فور کو 2015 سے برقرار رکھا جائے گا، جبکہ ہائی کورٹس کی جانب سے سیکشن 4C سے متعلق دیے گئے فیصلے جزوی طور پر کالعدم قرار دے دیے۔

عدالت نے فیصلے میں واضح کیا ہے کہ پارلیمان کو آمدن پر ٹیکس عائد کرنے کا آئینی اختیار حاصل ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سپر ٹیکس کیس کی سماعت چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مکمل کی تھی۔ مختلف کمپنیوں کی جانب سے وکیل مخدوم علی خان نے جواب الجواب دلائل مکمل کیے تھے، جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا اور آج مختصر فیصلہ سنائے جانے کا عندیہ دیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔