کراچی: گل پلازہ کی آگ بجھانے میں زیادہ وقت کس وجہ سے لگا اور زیادہ جانی نقصان کیوں ہوا،اس کا جواب مل گیا۔
2023 میں نیوکراچی کی ایک فیکٹری جل گئی تھی یہ بھی ایک شدید آگ تھی جس نے عمارت کو بھی گرادیا تھا۔اس میں صرف 4 فائرفائٹرزکے علاوہ کوئی اور شہادت نہیں ہوئی ۔
حکومت نے شہیدوں کے لواحقین کو 50 لاکھ روپے اور گھرکے کسی فرد کو نوکری دینے کا اعلان کیاتھا۔یہ وعدے آج تک پورے نہیں ہوئے۔
اس حوالے سے چاروں شہید فائرفائٹرزکے ورثاکا کہناہے کہ ہمیں نہ پیسے ملے نہ نوکری۔لواحقین نے ایک اور بھی انکشاف کیا کہ جب وہ فائرفائٹرز، آگ بجھانے گئے تو ان کے پاس کوئی سیفٹی کٹ نہیں تھی،چاروں نے عام سی شرٹس پہن رکھی تھیں۔
جوسوال گل پلازہ کی آگ چھوڑگئی
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ سلوک ہی اس کا جواب ہے ۔ہم نے اپنے ہیروزکے خاندانوں کو ان کے حال پرچھوڑدیا۔کراچی میں 28 فائر سنٹرزپر 1300 آگ بجھانے والے کارکن ہیں۔گل پلازہ جل رہاتھاتو 1ہزار فائرفائٹریارضاکار نظر نہیں آئے۔
ماہرین کے مطابق اب فائرفائٹرزکے پاس باقاعدہ سیفٹی کٹس ہیں ،پھربھی کوئی آگے نہیں آتاکیوں کہ وہ جانتے ہیں ،ان کے ساتھیوں کی شہادت کے بعدکیا ہوا۔جب پتا ہو کہ پہلے جو شہید ہوئے ، ان کے اہل خانہ کی کسی نے خبرنہیں لی،تو کون اپنی جان خطرے میں ڈالے گا۔
اس لیےجو لوگ،دوسروں کو بچانے کے لیے، آگ میں کود جاتے ہیں،اگروہ زندگی کی بازی ہارجائیں توان کے پیاروں سے وعدے پورے ہونے چاہییں۔ان کی دیکھ بھال ہونی چاہیے، ہرطرح سے ان کا خیال رکھاجائے۔یہ ان کا حق ہے ،انہیں ملناچاہیے۔
4 شہیدپوچھ رہے ہیں،ہماری بے قدری کا ذمہ دارکون ہے؟کیا اس طرف توجہ دی جائے گی، یاپھریوں ہی بھڑکتے شعلے انسانوں کو راکھ بناتے رہیں گے؟
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos