فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایبٹ آباد: انسٹاگرام پوسٹ تنازع پر نویں جماعت کا طالب علم کلاشنکوف لے آیا

ایبٹ آباد: ایک نجی اسکول میں نویں جماعت کے ایک طالب علم نے فائرنگ کر دی جس سے اسکول میں بھگڈر مچ گئی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر فائرنگ کرنے والے طالب علم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ۔

ایس ایچ اوکے مطابق  یہ واقعہ صبح تقریبا ساڑھے دس، پونے گیارہ بجے پیش آیا۔ان کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقعہ پر پہنچی تو معلوم ہوا کہ یہ دو طالب علموں کے درمیان تنازع تھا۔

ایس ایچ او محمد دلاور کے مطابق، پولیس نے فوری طور پر فائرنگ کرنے والے طالب علم کو حراست میں لے کر اس سے رائفل بر آمد کر لی۔

محمد دلاور کا کہنا ہے کہ مذکورہ طالب علم اپنے ماموں کی لائنس یافتہ کلاشنکوف رائفل اپنے اسکول بیگ میں چھپا کر لایا تھا جس سے اس نے دو فائر کیے۔ انھوں نے بتایا کہ دونوں فائر زمین پر لگے اور فائرنگ کا مقصد ایک ساتھی طالب علم کو ڈرانا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رائفل کا لائنس منسوخ کردیا گیا ہے جبکہ اسکول انتظامیہ نے پولیس کو بتایا ہے کہ سکول کے گارڈز کی عفلت کے باعث طالب علم رائفل بیگ میں چھپا کر لانے میں کامیاب ہوا۔

ایس ایچ او محمد دلاور کا کہنا ہے کہ اعلیٰ انتظامیہ کو تمام واقعے سے آگاہ کردیا گیا ہے اور وہ اس وقت اسکول انتظامیہ سے سیکیورٹی کے حوالے سے بات کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔