کراچی کے علاقے کورنگی سنگرچورنگی کے قریب ایک پیٹرول پمپ پر ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی واردات کی اور 33 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق کیشیئر اس وقت رقم بینک جمع کروانے کے لیے نکلا تھا اور اس کے ساتھ کوئی سکیورٹی گارڈ موجود نہیں تھا، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈاکوؤں نے کارروائی کی۔
واقعے کے فوری بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقدمہ درج کر لیا اور ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے اور تفتیش شروع کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ قریبی سیکیورٹی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے تاکہ ڈاکوؤں کی شناخت اور گرفتاری ممکن ہو سکے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos