ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان

 

ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر نیپرا کل سماعت کرے گا۔

سی پی پی اے نے دسمبر 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرا رکھی ہے۔

ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا، جبکہ اس وقت کراچی سمیت ملک بھر کے لیے نومبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ لاگو ہے۔

واضح رہے کہ نومبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 93 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔