لیسکو نے سولر صارفین کے بجلی کے بلز دوبارہ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا

لیسکو نے سولر سسٹم والے ہزاروں صارفین کے بجلی کے بلز دوبارہ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کے تحت صارفین کو ایکسپورٹ یونٹس پر نئے فارمولا کے مطابق ریلیف دیا جائے گا۔

کمپنی نے پی پی ایم سی کے مراسلے کی روشنی میں ایکسپورٹ یونٹس غائب کر دیے تھے، جس کی وجہ سے صارفین کو بلوں میں مناسب کریڈٹ نہیں ملا۔ اب لیسکو نے ایکسپورٹ یونٹس کی بنیاد پر صارفین کو کریڈٹ دینے کے لیے بلز کی دوبارہ پرنٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی (پی پی ایم سی) نے بجلی کے بلوں کی پرنٹنگ کے بعد فارمولا جاری کیا ہے، جس کے تحت ایکسپورٹ یونٹس اور ایم ڈی آئی ریڈنگ کے مطابق دوبارہ بلنگ کی جائے گی۔

لیسکو میں سولر سسٹم والے صارفین کی میٹرز کی ریڈنگ بیس جنوری کو لی گئی تھی اور اس دوران ایکسپورٹ یونٹس غائب کر کے امپورٹ ہونیوالے یونٹس پر بلنگ کی گئی تھی، جس سے صارفین کو نقصان پہنچا۔ اب دوبارہ پرنٹنگ کے ذریعے درست بل جاری کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔